• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 68519

    عنوان: پتنجلی کی مصنوعات كے بارے میں؟

    سوال: آج کل ہر جگہ پتنجلی مصنوعاتبیچے جارہے ہیں، ہمارے کچھ علماء کہہ رہے ہیں کہ مسلمان ان مصنوعات کا استعمال کرسکتے ہیں جبکہ دوسری جماعت کے علماء کہتے ہیں یہ حرام ہے، کیوں اس میں گائے کا پیشاب ملا یاجاتاہے ۔براہ مہربانی، حرام سے بچنے کے لیے رہنمائی فرمائیں ۔

    جواب نمبر: 68519

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 934-757/D=11/1437

    پتنجلی کی مصنوعات میں اگر پیشاب کی آمیزش ہوتو اس کا استعمال کرنا جائز نہیں، لہذا جن مصنوعات میں گائے کے پیشاب کی آمیزش کا خود کمپنی والے اعتراف کریں، یا کسی دوسرے ذرائع سے یقین یا ظن غالب کی حد تک پیشاب کی آمیزش کا علم ہوجائے ان کا استعمال ناجائز ہے باقی چیزیں جن میں پیشاب کی آمیزش نہ ہونا یقینی طور پر معلوم ہو ان کا استعمال جائز ہے۔ اور یقینی طور سے معلوم نہ ہوسکنے کی صورت میں احتیاط کرلینا بہتر ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند