• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 68498

    عنوان: جب کسی چیز میں اختلاف ہوجائے تو كیا حرمت باقی نہیں رہتی؟

    سوال: (۱)ایک امام کے نزدیک ایک چیز حلال مگر دوسرے امام کے نزدیک وہی چیز حرام ہوتی ہے، یہ بات بھی ہے کہ جب کسی چیز میں اختلاف ہوجائے تو حرمت باقی نہیں رہتی۔ مسئلہ کی حقیقت کی طرف رہنمائی فرمائیں۔

    جواب نمبر: 68498

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 911-767/D=11/1437 مجتہد فیہ مسائل میں اگر کسی حکم کے حلت و حرمت میں ائمہ کا اختلاف ہو تو اختلاف کی وجہ سے ہر جانب میں شدت میں کمی آجاتی اور تخفیف پیدا ہوجاتی ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند