• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 68399

    عنوان: آج کل ایسا لگتاہے کہ تقریباً ہر پیشے میں کچھ حرام کی آمیزش ہے

    سوال: آج کل ایسا لگتاہے کہ تقریباً ہر پیشے میں کچھ حرام کی آمیزش ہے، کسی بزنس میں کام کرنے کے لیے ممکن ہے کہ بیک گراؤنڈ میں میوزک ہو، سودی لین دین ہو، غیر محرم سے بات چیت کرنا پڑے، وغیرہ ، اور ہر پیشے میں اس کی شکل موجود ہے۔میں بہت یادہ الجھن میں ہوں کہ میں کیسے امریکہ میں رہوں اور مکمل حلال کمائی کرسکوں؟

    جواب نمبر: 68399

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1090-1099/B=12/1437

    امریکہ میں بھی بے شمار دین دار مسلمان ہیں او رماشاء اللہ بالکل جائز او رحلال کما رہے ہیں، آپ ایسے لوگوں سے رابطہ رکھئے ان شاء اللہ بالکل حلال و جائز کمائی آپ بھی کمائیں گے۔ اپنی نگاہ حتی الامکان نیچی رکھئے اور حلال و جائز کاروبار میں لگ جائیے اور بیک گراوٴنڈ کو نہ دیکھئے، ورنہ آپ کسی پہاڑ پر جاکر رہئے اور وہاں کی خود رَو گھاس کھاتے رہئے، جب ہی آپ کی الجھن دور ہوسکتی ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند