• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 68307

    عنوان: آن لائن بزنس میں بطور انعام ملنے والے پوائنٹ كے بارے میں

    سوال: آج کل بہت سے آن لائن بزنس میں انعامی پوائنٹ دیئے جاتے ہیں، مثال کے طورپر اگر کوئی ایس بی آئی اکاؤنٹ کا استعمال کرکے کچھ خریدار ی کرتاہے تو اس کو کچھ پوائنٹ ملیں گے جیسے 200پوائنٹ جو پچاس روپئے کے برابر ہوتے ہیں، اور پھر وہ اس پوائنٹ کو آن لائن موبائل ریچارج اور دوسری خریدار ی کے لیے استعمال کرسکتاہے۔ میرا سوال یہ ہے کہ یہ پوائنٹس جو پیسے کے نام ہوتے ہیں حلال ہے یا حرام؟

    جواب نمبر: 68307

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 988-829/D=12/1437

    آن لائن بزنس میں بطور انعام جو پوائنٹ دیئے جاتے ہیں اگر یہ دکاندار کی طرف سے ملتے ہیں تو ان کے استعمال کی گنجائش ہے، دکاندار بائع کی طرف سے اس کو حط عن الثمن قرار دیا جائے گا اور اگر یہ بینک کی طرف سے ملتے ہیں تو چونکہ اکاوٴنٹ ہونے کی وجہ سے بینک دے رہا ہے اس لیے اس میں شبہٴ رِبا ہے لہٰذا اس کے استعمال سے احتراز کریں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند