• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 68286

    عنوان: میگزین وغیرہ کے لیے جاندار کی تصویر بنانا كیا جائز ہے؟

    سوال: گریفک ڈیژائن اور پرنٹ بزنس سے متعلق سوال ہے۔میوزک، فلم، ماڈلنگ ، ڈانس پارٹیوں ، فیشن تقریبات ، الکوحل ، سرمایہ کاری پر مبنی بزنس کو فروغ دینے کے پمفلیٹ وغیرہ اور اسی طرح دوسرے مذاہب کی کتابوں، میگزین وغیرہ کے لیے علامات اور نقش و تصویر کو ڈیژائن کرنا اور پرنٹ کرنا جائز ہے؟میں چونکہ ایسے علاقے میں رہتاہوں جہاں اکثریتی آبادی غیر مسلموں کی ہے اور میرے اکثر گاہک بھی غیر مسلم ہی ہیں تو ایسی صورت حال میں اس پیشے میں میرے لیے جائز اور ناجائز قیود و حدود کیا ہے؟

    جواب نمبر: 68286

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 976-939/Sd=11/1437

    شرعا جو کام ناجائز ہیں، اُن کے سلسلے میں کسی بھی طرح کا تعاون کرنا درست نہیں ہے، اسی طرح جاندار کی تصویر بنانا شریعت میں ناجائز ہے، میوزک، فلم اور ڈانس پارٹی چونکہ ناجائز اور فحش امور پر مشتمل ہوتی ہے، اس لیے ان کے اشتہار کے لیے پمفلیٹ بنانا تعاون علی الاثم کی وجہ سے ناجائز ہے، اسی طرح میگزین وغیرہ کے لیے جاندار کی تصویر بنانا ناجائز ہے؛ البتہ میگزین میں تصویر کے علاوہ دوسرے مباح نقش وڈیژائن اور علامات بنانا جائز ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند