• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 67891

    عنوان: اعلیٰ درجہ کی نوکری حاصل کرنے کے لیے جعلی سرٹیفکٹ بنوانا

    سوال: زید عصری تعلیم دسویں جماعت تک حاصل کیا ہوا ہے ، اس نے ایک کمپنی میں ادنی درجہ کی ملازمت کرنے لگا، اس دوران کمپنی کی انتظامیہ نے اس کی صلاحیت سے متاثر ہوکر اسکو اعلی درجے کی نوکری کی پیشکش کی، لیکن اس نوکری کے لئے کمپنی کے قوانین میں ایک خاص قسم کے کورس کی سرٹیفکٹ جمع کرنے کی شرط ہے جوکل دوسال پر مشتمل ہے لیکن اس کورس کی سرٹیفکٹ جعلی طور پر پیسوں کے ذریعے بنوایا جاسکتا ہے ۔اس پس منظر میں سوال یہ ہے کہ زید کے لیے اس طرح کی جعلی سرٹیفکٹ جمع کر کے اعلی درجے کی نوکری حاصل کر نا کیسا ہے ؟ اور اس کی وجہ کمائی کا کیا حکم ہے ؟بینوا توجروا

    جواب نمبر: 67891

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 740-740/B=10/1437 اعلیٰ درجہ کی نوکری حاصل کرنے کے لیے جعلی سرٹیفکٹ بنوانا یہ دھوکہ دہی اور خیانت ہے۔ اس فعل پر آدمی گنہگار ہوگا، اور اگر نوکری حاصل کرلی اور کام صحیح طور پر کرکے تنخواہ حاصل کی تو اس کی تنخواہ جائز رہے گی، البتہ جعلی اور فرضی سرٹیفکٹ بنوانے اور جمع کرنے پر وہ گنہگار ہوگا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند