• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 67379

    عنوان: لوڈو کھیلنا کیسا ہے اور ٹی وی چینل پر خبر دیکھنا کیسا ہے؟

    سوال: لوڈو کھیلنا کیسا ہے اور ٹی وی چینل پر خبر دیکھنا کیسا ہے؟

    جواب نمبر: 67379

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 840-840/M=9/1437 ہار جیت کی شرط لگا کر کھیلنا قمار (جو ّا ) میں داخل ہونے کی وجہ سے ناجائز ہے اور بلا شرط کھیلنا بھی کراہت سے خالی نہیں کیوں کہ اس میں ضیاع وقت پایا جاتاہے۔ ٹی وی پر خبریں دیکھنے میں ممنوعہ تصویر کا دیکھنا پایا جاتا ہے اس لیے اس سے احتراز لازم ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند