• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 66747

    عنوان: بینک اکاوٴنٹ سے پیسے ٹرانسفر کرنے پر متعینہ کمیشن لینا؟

    سوال: حضرت میں بینک اکاوٴنٹ سے پیسے ٹرانسفر کرنے کا کام شروع کرنا چاہتاہوں تو اس پر کمیشن لینا صحیح ہے یا نہیں؟ براہ کرم، جواب دیں۔

    جواب نمبر: 66747

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1193-1183/M=12/1437 بینک اکاوٴنٹ سے پیسے ٹرانسفر کرنے پر متعینہ کمیشن لینے کی گنجائش ہے یہ منی آرڈر کی جدید شکل ہے اس میں پیسہ منتقل کرنے والا اجیر کی حیثیت سے حق المحنت لیتا ہے اس لیے یہ ناجائز نہیں البتہ قانوناً ممنوع ہوتو اس کام سے احتیاط چاہئے۔ (مستفاد امداد الفتاوی: ۳/۱۴۶، بحوالہ کتاب النوازل)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند