• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 66403

    عنوان: ایك جگہ سے بال اكھاڑ كر دوسری جگہ لگانا درست ہے یا نہیں؟

    سوال: میرے سر پر بہت کم بال ہیں، کچھ کچھ جگہ تو بال ختم سے ہوگئے ہیں، ”ہیر پلانٹ “ایک علاج ہے جس کے ذریعہ اپنے ہی سر کے بال کو جڑ سے نکا ل کر جہاں بال نہیں ہے وہاں لگاتے ہیں اور جہاں سے بال نکالتے ہیں وہاں کچھ دنوں میں دوبارہ بال آجاتے ہیں اور جہاں بال لگاتے ہیں وہاں پر لگائے ہوئے بال جڑ پکڑ کے پھر اگنے لگتے ہیں، کیا اس طرح کا علاج کرنا شریعت کے مطابق درست ہے؟

    جواب نمبر: 66403

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 757-671/D=11-1437 اگر آپ کے ہی سر کے بال ہیں جو اکھاڑ کر دوسری جگہ لگائے گئے ہوں تو یہ علاج جائز ہے دوسرے شخص کے بال لگانا جائز نہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند