• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 66390

    عنوان: تاجر اور خریدار دونوں سے كمیشن لینا

    سوال: میری سبزی اور پھل فروٹ مارکیٹ ہے جہاں کسان اپنی سبزیاں اور پھل فروٹ لاتے ہیں اور تاجر انہیں خریدتے ہیں ، میں دونوں سے کمیشن لیتاہوں تو کیایہ میرے لئے حلال ہے یا نہیں؟

    جواب نمبر: 66390

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 920-931/H=10/1437 آپ اگر دونوں کی طرف سے خریدو فروخت میں سعی کرتے ہیں اور دونوں سے جو کچھ لیتے ہیں اس کی صاف تعیین کرلیتے ہیں دھوکہ اور جھوٹ کی نوبت نہیں آتی تو دونوں طرف سے لینا جائز و حلال ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند