• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 65609

    عنوان: کیا سگریٹ پینا حرام ہے اور اس کا پینا گناہ ہے ؟

    سوال: کیا سگریٹ پینا حرام ہے اور اس کا پینا گناہ ہے ؟ اگر والد صاحب سگریٹ منگوائیں تو لا کر دینا چا ہئے ؟

    جواب نمبر: 65609

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 670-527/D=8/1437 حرام ہونے کا حکم نہیں ہے البتہ مکروہ ہے اور اس کی اتنی کثرت کرنا جو جسم و جان کو مضر ہو بڑا گناہ بھی ہو سکتا ہے۔ اور عام حالات میں احتمال نقصان کی وجہ سے حکم کراہت اور بے جا اسرار کی وجہ سے گناہ صغیرہ کا ہے۔ ------------------------ نوٹ : جواب درست ہے، البتہ آپ والد صاحب کو سمجھائیں اور اگر وہ پینے پر بضد ہوں تو لاکر دینے کی گنجائش ہوگی۔ (ل)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند