• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 64505

    عنوان: ڈیجیٹل تصویر کا شرعی حکم

    سوال: کیا فرماتے یں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ موبائیل فون کے کیمرے سے یا کسی اور ڈیجیٹل کیمرے سے لی جانے والی تصویر ،تصویرِمحرم میں داخل ہے یا نہیں؟ اھلِ علم کا اس بارے میں اختلاف ہے ،دارالعلوم دیو بند کے دارالافتاء کا فتوی اس سلسلے میں کیاہے ؟

    جواب نمبر: 64505

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 532-532/Sd=7/1437 موبائل فون یا کسی اور ڈیجیٹل کیمرے سے لی جانے والی تصویر تصویر محرم میں داخل ہے، دار الافتاء، دار العلوم/ دیوبند کا یہی موقف ہے۔ اس مسئلے کی تفصیل وتحقیق کے لیے دیکھیے: چند اہم عصری مسائل، جلد اول، یہ کتاب دار العلوم/دیوبند کی ویب سائٹ پر موجود ہے، ملاحظہ فرمالیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند