• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 6322

    عنوان:

    کیا کیمرہ والا موبائل استعمال کرنا جائز ہے؟ کیا موبائل کے ذریعہ قرآن ،نعت وغیرہ سن سکتے ہیں؟ کیا نعت یا قرآنی آیات کو ڈائلر ٹون پر رکھ سکتے ہیں؟

    سوال:

    کیا کیمرہ والا موبائل استعمال کرنا جائز ہے؟ کیا موبائل کے ذریعہ قرآن ،نعت وغیرہ سن سکتے ہیں؟ کیا نعت یا قرآنی آیات کو ڈائلر ٹون پر رکھ سکتے ہیں؟

    جواب نمبر: 6322

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 580=580/ م

    (۱) کیمرہ کا اگر غلط استعمال نہ ہو، مثلاً ناجائز تصویر کشی وغیرہ تو کیمرہ والا موبائل استعمال کیا جاسکتا ہے، لیکن عموماً غلط استعمال ہوہی جاتا ہے، اس لیے ایسے موبائل سے احتراز ہی کرنا چاہیے۔

    (۲) موبائل میں قرآن ونعت وغیرہ نہ بھرنا چاہیے اور نہ اس کے ذریعہ سننا چاہیے۔

    (۳) جی نہیں! ایسا کرنا مکروہ ہے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند