• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 63067

    عنوان: كیا موبائل ما ریچارج كرنا درست ہے؟

    سوال: (۱) میں موبائل کا اور ٹی وی کا ریچارج کرتاہوں، کیا یہ میرے لیے صحیح ہے ؟ (۲) میری کیرانہ دکان ہے،میں اس میں گٹکھا اور کھینی وغیر ہ بھی رکھتاہوں اور بیچا کرتاہوں تو کیا گٹکھا اور کھینی اور بیڑی سیگریٹ میرے لیے بیچناصحیح ہے؟

    جواب نمبر: 63067

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 322-322/M=4/1437-U موبائل کا ریچارج کرنا درست ہے، صرف ٹی وی کا ریچارج کرنے سے بچنا چاہیے کہ اس کا غالب استعمال ناجائز ہوتا ہے، ہاں اگر کوئی انٹرنیٹ پیک ڈلوائے تو انٹرنیٹ پیک ڈالنے میں حرج نہیں کیوں کہ اس کا جائز استعمال بھی ہوتا ہے، البتہ اگر کوئی انٹرنیٹ کا غلط ا ستعمال کرے مثلاً ٹی وی چلاکر ناجائز پروگرام دیکھے یا فحش مناظر دیکھے تو اس کا گناہ استعمال کرنے والے کو ہوگا۔ (۲) مذکورہ چیزوں کے بیچنے پر اگرچہ ناجائز کا حکم نہیں تاہم ان چیزوں کی تجارت سے بچنا اولیٰ ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند