• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 63020

    عنوان: میں جس کمپنی میں کام کرتا ھوں اُس کمپنی نے اپنا بزنس کچھ پیسے بنک سے سود پے قرضہ لیکر اور کچھ پیسے اپنے ڈال کر شروع کیا ھے

    سوال: میں جس کمپنی میں کام کرتا ھوں اُس کمپنی نے اپنا بزنس کچھ پیسے بنک سے سود پے قرضہ لیکر اور کچھ پیسے اپنے ڈال کر شروع کیا ھے ۔ میرا سوال یہ ہے کہ اس کمپنی سے مجھے جو تنخوا آتی ھے وہ حلال ہے یا نہیں؟۔برائے مہربانی تفسیل کے ساتھ جواب دیں۔

    جواب نمبر: 63020

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 245-245/M=3/1437-U تنخواہ کام کی اجرت ہوتی ہے، اگر کمپنی کا کاروبار (بزنس) حلال ہے اور آپ سے متعلقہ کام جائز ہے تو اس سے حاصل شدہ آمدنی بھی حلال ہوگی، رہا معاملہ کمپنی والوں کا بزنس کے لیے بینک سے سود پر قرض لینے کا تو شدید مجبوری کے بغیر سودی قرض لینا ناجائز اور گناہ ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند