• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 63017

    عنوان: جیسے نسبندی ہوجاتی ہے تو کیا اس کی نماز جنازہ ہوگی یا نہیں؟

    سوال: جیسے نسبندی ہوجاتی ہے تو کیا اس کی نماز جنازہ ہوگی یا نہیں؟

    جواب نمبر: 63017

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 278-278/M=3/1437-U نسبندی یعنی ایسا آپریشن کرانا جس سے دائمی طور پر قوت ولید ختم ہوجائے، عام حالات میں یہ عمل شریعت میں ناجائز اورحرام ہے، اگر کوئی مسلمان اس کا ارتکاب کرلے تو اس پر توبہ استغفار لازم ہے تاہم س کی وجہ سے دائرہٴ اسلام سے خارج نہیں ہوتا اس لیے مرنے پر اس کی نماز جنازہ پڑھی جائے گی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند