• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 62600

    عنوان: میں یہ جاننا چاہتاہوں کہ کیا سی سی کیمرہ کا بزنس جائزہے یا ناجائز ؟براہ کرم، فتوی جاری کریں۔

    سوال: میں یہ جاننا چاہتاہوں کہ کیا سی سی کیمرہ کا بزنس جائزہے یا ناجائز ؟براہ کرم، فتوی جاری کریں۔

    جواب نمبر: 62600

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 217-209/Sn=3/1437-U ”سی سی کیمرہ“ چوں کہ صرف جانداکی تصویر کھینچنے کے لیے خاص نہیں ہے، نیز حفاظتی نقطہٴ نظر سے بعض مقامات پر اسے نصب کرنے کی شرعا بھی گنجائش ہوتی ہے اور فقہائے کرام نے صراحت کی ہے کہ جس چیز کا ا ستعمالِ جائز ممکن ہو اس کی خرید وفروخت بھی جائز ہے؛ لہٰذا ”سی سی کیمرہ“ کی تجارت کی گنجائش ہے۔ درمختار میں ہے․․․ والحاصل أن جواز البیع یدور مع حل الا نتفاع، مجتبی واعتمدہ المصنف الخ (۷/ ۲۶۰، باب البیع الفاسد، ط: زکریا) نیز دیکھیں: اسلام اور جدید معاشی مسائل (۴/ ۱۴/ ۲۶، ط: فیصل)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند