• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 6256

    عنوان:

    میرے سسرال والوں کی کمائی مشکوک ہے۔ کیا میں وہاں کھانا کھا سکتا ہوں، اس حالت میں کہ کچھ تحفہ لے کر جاؤں کھانے کی قیمت ادا کرنے کی نیت سے یا پھر ان کے بینک اکاؤنٹ میں کچھ رقم جمع کردوں؟ اس طرح کسی شخص نے شادی کی دعوت دی ہے جس کی کمائی حرام ہے کیا اس کے وہاں بھی کچھ دے کر کھانا کھایا جاسکتا ہے جیسے عام رواج ہے تحفہ وغیرہ دینے کا؟

    سوال:

    جواب نمبر: 6256

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 953=1024/ د

    یقینی طور پر معلوم ہونے کی صورت میں کہ ان کی سوفیصد آمدنی حرام ہے ان کے یہاں کھانا کھانا، یا ان سے تحفہ لینا جائز نہیں ہے۔اور اگر کوئی حلال ذریعہ آمدنی بھی ان کا ہے یا آمدنی کے سوفیصد حرام ہونے کا یقین نہیں ہے تو مخلوط آمدنی والے کی دعوت قبول کرلینے کی گنجائش ہے یعنی بوقت ضرورت ان کے یہاں کھانا کھاسکتا ہے پھر بھی احتیاط کرلینا تقوے کی بات ہے جو آدمی کی ہمت اورایمان کی قوت پر مبنی ہے۔

    (۲) سوفیصد آمدنی حرام ہونے کی صورت میں تحفہ لیجانے یا رقم دے دینے سے حکم تبدیل نہیں ہوگا۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند