• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 62358

    عنوان: کیا فرماتے ہیں علماء کرام کہ دیوالی کے موقع پر برادران وطن کی طرف سے جو میٹھائی وغیرہ کسی مسلمان کو ہدیہ کی جاتی ہے ۔ اس کا لینا اور کھانا شرعا کیسا ہے ؟ براہ کرم مفصل جواب ارسال فرمادیں۔

    سوال: کیا فرماتے ہیں علماء کرام کہ دیوالی کے موقع پر برادران وطن کی طرف سے جو میٹھائی وغیرہ کسی مسلمان کو ہدیہ کی جاتی ہے ۔ اس کا لینا اور کھانا شرعا کیسا ہے ؟ براہ کرم مفصل جواب ارسال فرمادیں۔

    جواب نمبر: 62358

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 71-78/D=2/1437-U دیوالی کی مٹھائیاں دیوی دیوتاوٴں پر چڑھاوے کے بعد دی جاتی ہوں تو اس کا کھانا قطعاً جائز نہیں، حرام ہے۔ اور اگر بغیر چڑھاوے کے ہوں تو بھی احتراز کرنا بہتر ہے۔ -------------------------- جواب درست ہے، فی نفسہ بغیر چڑھاوے کی مٹھائی کھانے کی گنجائش ہے۔ (ل)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند