• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 62136

    عنوان: (۱) میں مسلمان ہوں ، الحمد للہ، میں امریکہ میں رہتاہوں اور تین بیڈروم والے فلیٹ میں رہتاہوں، ایک کمرہ میرے لیے ہے اور باقی د وکمرے میں دولوگ ہیں، میں مسلمان ہوں ، لیکن وہ دونوں جو میرے ساتھ رہتے ہیں غیر مسلم ہیں ، ان میں سے ایک لڑکی ہے، تو کیا جیسا کہ میں مسلمان ہوں اس گھر میں غیر مسلم لڑکی کے ساتھ رہ سکتاہوں؟میں ان کے ساتھ روم میں شیئر نہیں کرتا ہوں، اور بلا ضرورت میں اس کے کمرہ میں بھی نہیں جاتاہوں۔ براہ کرم، بتائیں کہ میرا اس فلیٹ میں رہنا درست ہے یا نہیں؟جزاک اللہ خیرا

    سوال: (۱) میں مسلمان ہوں ، الحمد للہ، میں امریکہ میں رہتاہوں اور تین بیڈروم والے فلیٹ میں رہتاہوں، ایک کمرہ میرے لیے ہے اور باقی د وکمرے میں دولوگ ہیں، میں مسلمان ہوں ، لیکن وہ دونوں جو میرے ساتھ رہتے ہیں غیر مسلم ہیں ، ان میں سے ایک لڑکی ہے، تو کیا جیسا کہ میں مسلمان ہوں اس گھر میں غیر مسلم لڑکی کے ساتھ رہ سکتاہوں؟میں ان کے ساتھ روم میں شیئر نہیں کرتا ہوں، اور بلا ضرورت میں اس کے کمرہ میں بھی نہیں جاتاہوں۔ براہ کرم، بتائیں کہ میرا اس فلیٹ میں رہنا درست ہے یا نہیں؟جزاک اللہ خیرا

    جواب نمبر: 62136

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 43-43/Sd=2/1437-U جی ہاں! آپ اُس فلیٹ میں رہ سکتے ہیں، بس شرعی پردے کا مکمل خیال رکھیں، تاہم اگر مستقل کسی دوسری جگہ رہنے کا نظم ہوجائے، تو بہت بہتر ہے، اس لیے کہ یہ زمانہ فتنوں کا ہے، اِس وقت اپنے ایمان اور دین کے تحفظ کے لیے سخت حفاظت کی ضرورت ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند