• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 62115

    عنوان: کیا خاتون کا اونچی آواز میں قرآن کی تلاوت کرنا جائز ہے؟

    سوال: (۱) کیا خاتون کا اونچی آواز میں قرآن کی تلاوت کرنا جائز ہے؟ (۲) عشاء کی نماز (قضا) کس وقت تک پڑھ سکتے ہیں ، وضاحت فرمائیں۔ (۳) اسلام نے بیوی کے لیے شوہر کا کیا درجہ دیا ہے؟

    جواب نمبر: 62115

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 18-18/B=1/1437-U (۱) اگر اس گھر میں کوئی غیرمحرم نہیں ہے تو اونچی آواز میں بھی تلاوت کرسکتی ہے۔ (۲) صبح صادق طلوع ہونے سے پہلے پہلے تک۔ (۳) شوہر کو اللہ نے حاکم اور بیوی کو اس کا محکوم بنایا ہے، معصیت کے علاوہ ہرکام میں شوہر کی اطاعت کرے، شوہر کے ساتھ کہیں بدکلامی نہ کرے، حدیث میں آیا ہے کہ اگر اللہ کے سوا کسی اور کے لیے سجدہ کرنا جائز ہوتا تو میں عورتوں کو حکم دیتا کہ اپنے شوہروں کو سجدہ کیا کریں، بیوی کو چاہیے کہ اپنے شوہر کو ہمیشہ خوش رکھے، اس کی خدمت کرتی رہیں اس کے پیسوں کی اور دیگر مال کی خوب اچھی طرح حفاظت کرے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند