• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 62031

    عنوان: ہماری کمپنی کا بینک کے لئے سافٹ ویئر بنانا

    سوال: اس مسئلے کی بابت، ایک بندہ احمد "ج" نامی سافٹ ویئر کمپنی میں ملازمت کرتا ہے ۔ اس کمپنی کی زیادہ تر کمائی کا حصہ ایک بینک سے آتا ہے جس کے لئے انہوں نے سافٹ ویئر بنایا ہے ۔ احمد کو کچھ عرصے بعد اس بینک میں بھیج دیا جاتا ہے ۔ وہ کام "ج" کمپنی کے لئے ہی کرتا ہے ، اور اس کو ساری تنخواہ "ج" کمپنی ہی دیتی ہے ۔ ج کمپنی سالانہ اس بینک سے معاوضہ لے لیتی ہے ۔ احمد چونکہ بینک میں رہ کر ہی کام کرتا ہے ، اس کو شک رہتا ہے کہ آیا اس کا وہاں رہنا صحیح ہے ؟ اس کو جو تنخواہ ملتی ہے اس کے لئے حرام ہے یا حلال؟ بینک میں جو سافٹ ویئر چل رہا ہے اس کی تفصیلات یہ ہے ۔۔ "ج" کمپنی نے ایک ایسا سسٹم بنایا ہے جس سے کوئی بھی بینک سے پیسے نکالتا ہے ، یا کہیں اور بھیجتا ہے ۔۔ اس کو خودکار مدد سے ان کے ایک اہم جگہ پہ بھیجنا ہوتا ہے ۔ جہاں پر ہر ایک کے بارے میں ساری معلومات رکھی ہوتی ہے ۔ "ج" نامی کمپنی کے سافٹویئر کو جہاں جہاں سے پیغام ملتا ہے ، دوسری جگہ پہنچانا ہوتا ہے ۔ جن میں سے اے -ٹی-ایم مشین،بینک کے علاوہ دیگر مقامات پر(پیٹرول پمپ، ریسٹورنت، شاپنگ پلازہ وغیرہ) کاڑد کے ذریعے ۔

    جواب نمبر: 62031

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 301-301/M=4/1437-U احمد، ”ج“ نامی سافٹ ویئر کمپنی میں کیا کام کرتا ہے؟ یعنی اس سے متعلقہ کیا کیا امور ہیں؟ اور جب احمد کو بینک میں بھیج دیا جاتا ہے اور وہ ”ج“ کمپنی کے لیے کام کرتا ہے تو وہ کام کیا ہے؟ ”ج“ کمپنی کا اصل کاروبار کیا ہے؟ وضاحت کے ساتھ سوال کیا جائے؟


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند