• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 61988

    عنوان: کیا ماہانہ تنخواہ پر ملازم کی حیثیت سے چرچ میں کام کرنا جائز ہے؟غالب گمان ہے کہ میری موجودہ ملازمت کچھ ہی مہینوں میں ختم ہوجائے گی۔

    سوال: کیا ماہانہ تنخواہ پر ملازم کی حیثیت سے چرچ میں کام کرنا جائز ہے؟غالب گمان ہے کہ میری موجودہ ملازمت کچھ ہی مہینوں میں ختم ہوجائے گی۔

    جواب نمبر: 61988

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 812-812/Sd=1/1437-U اگر آپ کے ذمہ چرچ میں ایسے کام کی ذمہ داری ہے، جس کا کرنا شریعت کی رو سے فی نفسہ جائز ہے، تو شرعا چرچ میں جائز کام کی ملازمت جائز ہے، تاہم بہتر یہ ہے کہ آپ کوئی دوسری ملازمت اختیار کرنے کی کوشش کریں۔ -------------------------------------------- نوٹ: چرچ کے مذہبی امور میں شرکت کرنی پڑتی ہو تو پھر احتراز کریں۔ (د)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند