متفرقات >> حلال و حرام
سوال نمبر: 61940
جواب نمبر: 61940
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa ID: 1352-1315/h=1/1437-u اگر آپ ٹیلی ویژن لاکر لگائیں گے تو اس پر جتنے لوگ گناہ والے پروگرام چلاکر دیکھیں گے دکھائیں گے ان کو تو گناہ ہوگا ہی، آپ بھی ان کے گناہ میں شریک رہیں گے یہ مضمون حدیث سے ثابت ہے چوں کہ ٹیلی ویژن کی حیثیت آلہٴ لہو ولعب کی ہوگئی ہے اُس پر ناجائز وحرام پروگراموں سے تحفظ مشکل ہے، نیز اُس میں اور بھی دیگر مفاسد پائے جاتے ہیں ”احسن الفتاوی“ (ب) ”آپ کے مسائل اور ان کا حل“ ان دونوں کتابوں میں بہت تفصیل اور دلائل کے ساتھ کلام کیا گیا ہے، خلاصہ وہی ہے کہ جو لکھ دیا گیا اس لیے ساتھ کام کرنے والوں سے حسن انداز کے ساتھ معذرت کردیں۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند