متفرقات >> حلال و حرام
سوال نمبر: 61407
جواب نمبر: 61407
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa ID: 70-70/Sd=2/1437-U وزن کم کرنے یا بڑھانے کے لیے رسی کودنا جائز ہے اور قرآن و حدیث میں جو زمین پر تیز قدم رکھ کر چلنے کی ممانعت آئی ہے، اس سے مراد تکبر اور بڑائی کے طور پر زمین پر چلنا ہے، اللہ تعالی کا ارشاد ہے: ”ولا تمش في الأرض مرحاً“زمین پر اتراتے ہوئے مت چلو ، حضرت مفتی شفیع صاحب فرماتے ہیں: اِس سے مراد یہ ہے کہ ایسی چال مت چلو جس سے تکبر اور فخر و غرور ظاہر ہوتا ہو ۔ (معارف القرآن:۵/۴۷۱، بنی اسرائل:۳۷ ) وقال ابن کثیر : یقول اللّٰہ تعالی ناہیاً عبادہ عن التجبر والتبختر ولا تمش في الأرض مرحاً، أي متبختراً متمایلاً مشي الجبارین۔ (تفسیر ابن کثیر:۵/۷۵، ط: دار طیبة للنشر والتوزیع )
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند