• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 611132

    عنوان: چوری کی ہوئ بجلی سے بنا ہوا کھانا کیسا ہے 

    سوال:

    سوال : بجلی میٹر ہونے کے باوجود چوری کی ہوئی بجلی سے کھانہ پکانا یا پانی نکالنا (بجلی بل زیادہ آنے کی وجہ سے)کیسا ہے؟ اور اگر بجلی میٹر نہ ہو تو چوری کی ہوئ بجلی سے کھانہ پکانا اور پھر اس افطار کرنا کیسا ہے (بجلی کنکشن لینے کی کوئی کوشش نہیں کی گئی) جواب دیکر شکریہ کا موقع فراہم کریں۔

    جواب نمبر: 611132

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 986-835/B=09/1443

     میٹر ہو یا نہ ہو بجلی كی چوری كرنا بہت بڑا گناہ ہے اورحرام فعل ہے۔ چوری بہرحال چوری ہے عام آدمی كی ہو یا حكومت كی ہو‏، یہ بہت بڑا جرم ہے۔ اس سے بچنا ضروری ہے۔ چوری كرنے سے عزت و آبرو اور مال كے ضیاع كا خطرہ ہے۔ چوری بجلی سے بنا ہوا كھانا حرام نہیں لیكن كراہت آتی ہے اس لیے بچنا لازم ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند