• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 610488

    عنوان:

    فیس دے كر كوئز مسابقہ میں شركت کرنا اور انعام لینا؟

    سوال:

    سوال : مفتی صاحب کشمیر کے اندر بہت عرصے سے فکرمند حضرات سیرت اور باقی موضوعات پر کوئز کروا رہے ہیں۔ لیکن حضرت ان مسابقوں میں زیادہ تر یہ طریقہ رہتا ہے کہ جو افراد اس میں شرکت کرتے ہیں ان سے کتاب کے علاوہ فیس لی جاتی ہے اور اسی فیس کو جمع کرکے انعامات خرید لئے جاتے ہیں، پھر امتیازی پوزیشن حاصل کرنے والے کو کوئی بڑا انعام دیتے ہیں. اس بنا پر طلباء و طالبات اس مسابقہ میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہیں. کیا یہ طریقہ کار شرعاً درست ہے؟ اور اگر کتاب سے زائد پیسے لینا درست نہیں ہے تو ان مسابقوں کو کس طرح سے کیا جائے تاکہ شریعت کی پابندی بھی ہو؟

    جواب نمبر: 610488

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 907-736/D=09/1443

     فیس لے كر كوئز كروانا پھر اس كی جمع رقم سے كوئز میں شریك لوگوں كو انعام دینا یہ شكل قمار كی ہے اس لیے شرعاً جائز نہیں ہے‏، پس سوال میں مذكور شكل سے احتراز كیا جائے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند