• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 609942

    عنوان:

    مالدار کا سرکاری راشن لینا ؟

    سوال:

    سوال : کیایا فرماتے ہیں مفتیان کرام کہ راشن کارڈ سے جو سرکاری راشن آتا ہے وہ غریبوں كے لیے ہوتا ہے اگر کسی مالدار کا راشن کارڈ بنا ہوا ہے اور وہ بدستور راشن لیتا ہے اور اس راشن کو وہ خود گھر میں استعمال کرتا ہے تو کیا اس مالدار کا ایسا کرنا جائز ہے؟ اگر جائز نہیں ہے تو کیا راشن خود لیکر کسی مستحق کو دیدے تو کیا ایسا کرنا جائز ہو گا ؟

    جواب نمبر: 609942

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 507-335/D-Mulhaqa=8/1443

     تحقیق سے معلوم ہوا کہ راشن کارڈ ملنے کی سرکار کی طرف سے مخصوص شرطیں ہیں، مثلایہ کہ جس شخص کی سالانہ آمدنی تین لاکھ سے زائد ہو، وہ قانونا راشن لینے کا مستحق نہیں ہے، پس اگر کوئی شخص قانونا راشن لینے کا مستحق نہیں ہے، تو اس کے لیے سرے سےراشن لینا ہی شرعا درست نہیں ہے ، راشن حاصل کرکے اپنے طور پر غریب کو دینا بھی درست نہیں ہوگا ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند