• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 609436

    عنوان:

    حیض کے دوران ٹی وی دیکھنا

    سوال:

    لڑکیوں کے لئے حیض کے دوران نماز معاف ہے تو کیا حیض کے دنوں میں اگر وہ ٹی وی دیکھے تو کیا وہ بھی معاف ہو جا ئے گا؟

    جواب نمبر: 609436

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:432-236/D-Mulhaqa=7/1443

     ٹی وی؛ بہت سے منکرات و محرمات اور فواحش پر مشتمل ہوتی ہے، اس لیے ٹی وی دیکھنا بہرصورت ناجائز ہے، ادارة المباحث الفقہیة کے آٹھویں فقہی اجتماع کی تجویز کی شق نمبر :(ا) ملاحظہ کریں : آج ٹیلی ویژن پر زیادہ تر فحاشی، عریانیت اور مخرب اخلاق پروگراموں کا غلبہ ہے، چوبیس گھنٹے کے مختلف چینلوں پر رقص و سرور اور حد درجہ شرمناک مناظر دکھائے جاتے ہیں ، پھر ڈش انٹینا اور پرائیویٹ کیبل چینلوں نے تو تمام اخلاقی اور انسانی حدود کو پار کردیا ہے اور آج ٹی وی زدہ معاشرہ جن شرمناک حرکتوں میں ملوث ہے ، وہ ناقابل بیان ہیں اور جس گھر میں ٹیلی ویژن ہو وہاں کے لوگوں کو اس مخرب اخلاق پروگراموں سے بچنا تقریبا محال ہے، لہذا ٹیلی ویژن گھر میں رکھنا اور اس کے پروگراموں کو دیکھنا شرعا ناجائز ہے جس کی اجازت نہیں دی جاسکتی اھ اورماہواری کے دوران بھی ٹی وی دیکھنا ناجائز ہے، ماہواری کی وجہ سے ناجائز امر جائز نہیں ہوجاتا ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند