• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 609028

    عنوان:

    کسی قبر پر رکھے ہوئے پھل فروٹ اٹھاکر گھر لانا اور خودکھانا وغیرہ

    سوال:

    ایک آدمی ہوٹل میں مزدور ہے صبح سے شام تک کام کرتا ہے جب چھٹی کر کے گھر آتا ہے تو راستے میں ایک قبر کے پاس سے اس کا گزر ہوتا ہے وہ قبر ایک بزرگ کی طرف منسوب ہے کچھ لوگ اس کی تعمیر کررہے ہیں (مطلب اس پر عمارت، قبہ وغیرہ بنارہے ہیں)بعض لوگ اس پر پھل فروٹ وغیرہ رکھ لیتے ہیں (معلوم نہیں کہ وہ کس غرض سے رکھتے ہیں)یہ مزدور روز یہاں سے گزرتا ہے اور وہ پھل فروٹ وغیرہ اٹھا کر اپنے گھر لاتا ہے اور اپنے گھر والوں کو کھلاتا ہے اور اگر اس کے گھر والوں کھا کر جو کچھ بچا لیں تو بقیہ اپنے جانوروں کو کھلاتا ہے۔کیا اس کا اس طرح کرنا درست ہے؟وضاحت کے ساتھ جواب مطلوب ہے۔

    جواب نمبر: 609028

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:389-288/H-Mulhaqa=6/1443

     کسی بزرگ کی قبر پر رکھے ہوئے پھل فروٹ ممکن ہے کہ وہ چڑھاوے کے ہوں یا وہ خاص طور پر مجاور یا قبر پر کام کرنے والوں کے لیے رکھے گیے ہوں؛ لہٰذا سوال میں مذکور مزدور کو قبر پر رکھے ہویے پھل فروٹ نہیں اٹھانا چاہیے اگرچہ وہ غریب وتنگ دست ہو،یہ اگر یقین کے ساتھ ناجائز وحرام نہ ہوتو کم از کم خلاف احتیاط ضرور ہے ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند