• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 608671

    عنوان: سامان خرید کر دوسرے کو بیچنے کے لئے دینا 

    سوال:

    سوال : میرا سوال یہ ہے کہ زید اگر کسی آن لائن کپڑے فروخت کرنے والوں کو کپڑے خرید کر انہیں بیچنے کے لئے دے ۔اپنا پرافٹ جمع کر کے ایک قیمت بتادے ۔ اور آگے وہ جتنے میں مناسب سمجھے اتنے میں فروخت کردیں اور نہ بکے تو وہ زید کو اسکا مال واپس کریں گے ۔ یعنی نقصان ہوا تو زید کا۔ دوسری پارٹی کو صرف مال بکنے کی صورت میں رقم ادا کرنی ہے ۔ کیا زید کا اس طرح کاروبار کر نا کیسا ہے ۔ اگر یہ صحیح نہیں تو اس کاروبار کی بہترین صورت کیا ہوسکتی ہے۔

    جواب نمبر: 608671

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 671-583/B=06/1443

     زید کا اس طرح کاروبار کرنا درست نہیں؛ بلکہ زید کو اس طرح معاملہ کرنا چاہئے کہ کپڑے دینے والے کو اپنا دلال بنائے، اور اس کی اجرت مقرر کردے، پھر جس قیمت میں بھی دلال کپڑے فروخت کرے گا، وہ سب رقم زید کی ہوگی، زید اپنے دلال کو مقررہ اجرت دے، تو یہ صورت صحیح ہوجائے گی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند