• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 608426

    عنوان:

    اشتہاری کارڈ دکھاکر خریدو فروخت

    سوال:

    نیا دکان کھلی ۔ دکان کی اشتہاری کارڈ شہر میں بانٹا گیا اور یہ اعلان کیا اگر آپ یہ اشتہاری کارڈ لے کر کچھ سامان دکان سے خریدیں گے تو میں اسی اشتہاری کارڈ کو آپ کے لیے تحفہ سے بدل دوں گا، کیا یہ فروخت جائز ہے یا نہیں؟

    جواب نمبر: 608426

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 700-484/H=05/1443

     اس دوکان سے سامان خریدنا جائز ہے اور اشتہاری کارڈ دینے پر دوکاندار کی طرف سے جو تحفہ دیا جائے وہ بھی صحیح ہے اس اشتہاری کارڈ کی تقسیم اور خریداری پر انعام و تحفہ دینا گاہکوں کو دوکان میں آکر خریداری کرنے میں ترغیب دینے کی ایک صورت ہے جو جائز ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند