• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 60842

    عنوان: لاٹری کے ٹکٹ کی ترسیل کا کام كیسا ہے؟

    سوال: عرض ہے کہ میں یہاں اٹلی میں ایک کورئیر کمپنی میں سامان کی ترسیل کا کام کرتا ہوں۔ کمپنی کا اصل کام عینکوں اور عینکوں کے شیشوں کی ترسیل کا ہے ۔ لیکن کبھی کبھی ایسے پیکٹوں کی ترسیل بھی کرنا پڑتی ہے جن میں لاٹری کے ٹکٹ وغیرہ ہوتے ہیں اور ان کی ترسیل پر کمپنی کی طرف سے زائد پیسے ملتے ہیں۔ برائے مہربانی اس سلسلہ میں شرعی حکم سے مطلع فرمائیں کہ یہ کا م اور اس سے ہونے والی آمدنی جائز ہے ؟

    جواب نمبر: 60842

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 609-609/Sd=11/1436-U لاٹری کے ٹکٹ کی ترسیل کا کام تعاون علی الاثم کی وجہ سے مکروہ ہے، اس سے حاصل شدہ آمدنی پاکیزہ نہیں ہوتی؛ اس لیے آپ کمپنی کے ذمہ داروں سے لاٹری کے ٹکٹ کی ترسیل سے معذرت کردیا کریں، ہاں عینکوں اورعینک کے شیشوں کی ترسیل کا کام اور اس سے حاصل شدہ آمدنی جائز ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند