• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 608331

    عنوان: فلیکس بورڈ یا کارڈ ڈیزائننگ میں کام کرنا کیسا ہے 

    سوال:

    سوال : کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام مسئلہ ذیل کے بارے ٹھیک ہے میرا بھائی بھائی ایک غیر مسلم کے دوکان پر رہتا ہے جو کمپیوٹر کا کام کرتا ہے ہے فلیکس بورڈ وزیٹنگ کارڈ شادی کارڈ وغیرہ کی ڈیزائننگ کرتا ہے اور اس کو ماہانہ تنخواہ ملتی ہے کیا اس کا یہ کام کرنا جائز ہے ۔

    جواب نمبر: 608331

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 610-488/B=05/1443

    شادی کارڈ وغیرہ ڈیزائن بنانے میں اگر حرام تصویر وغیرہ بنانی ہوئی یا اور ممنوع کام کرنا پڑتا ہے تو یہ کام ناجائز ہے اور اس کی اجرت لینا بھی ناجائز ہے۔ اور اگر کوئی خلاف شرع کام نہیں کرنا ہوتا ہے تو پھر اس کام میں کوئی حرج نہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند