• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 60812

    عنوان: بینک کے لیے سوفٹ ویٔر بنانے والی کمپنی میں ملازمت۔

    سوال: گزارش یہ ہے کہ میں ایک سوفٹ ویئر انجینئر ہوں۔ میں ایک کمپنی میں نوکری کرنا چاہتا ہوں۔ اس کمپنی میں کئی شعبہ جات ہیں۔ ان میں سے ایک شعبہ بینک کے ساتھ کام کرتا ہے ۔ مگر میں اس کمپنی کے جس شعبے میں کام کرنا چاہتا ہوں اس کا بینک سے قطعی کوئی تعلق نہیں(اس شعبے میں اسکول کالج کے لیے سوفٹ ویئر بنائے جاتے ہیں)۔ اب اس صورت میں اس کمپنی میں نوکری کرنا جائز ہے ؟ آیا وہاں سے ملنے والی تنخواہ میرے لیے جائز حلال اور شبہے سے پاک ہوگی؟ براہ کرم وضاحت کے ساتھ شریعت کی روشنی میں رہنمائی فرما دیجئے ۔ واضح رہے کہ اس وقت میں ایک دوسری کمپنی میں الحمد للہ با روزگار ہوں۔

    جواب نمبر: 60812

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 926-908/N=10/1436-U آپ اس دوسری کمپنی کے جس شعبہ میں کام کرنا چاہتے ہیں اگر اس کا بینک سے کوئی تعلق نہیں ہے اور آپ سے متعلق بھی بینک کا کوئی کام نہ ہوگا تو آپ اس دوسری کمپنی کے مطلوبہ شعبہ میں ملازمت کرسکتے ہیں، جائز ہے اور ملازمت پر جو تنخواہ ملے گی وہ بھی جائز ہوگی، کچھ شبہ نہ کریں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند