• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 60808

    عنوان: انٹرنیٹ سپلائی کا کام کرنا جائز كیسا ہے؟

    سوال: مسئلہ یہ ہے کہ میرے کچھ دوست انٹرنیٹ سپلائی کرنے کا کام شروع کرنا چاہتے ہیں اپنی رہائش گاہ اور آفس میں ممبئی میں۔سوال یہ ہے کہ انٹرنیٹ سپلائی کرنا کمانے کے لیے جائز ہے ؟ براہ کرم، رہنمائی فرمائیں۔

    جواب نمبر: 60808

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 614-614/Sd=11/1436-U انٹرنیٹ سپلائی کا کام کرنا جائز ہے اور اس سے حاصل شدہ آمدنی حلال ہے؛ البتہ اگر کسی کے بارے میں یہ معلوم ہو کہ وہ انٹرنیٹ کا غلط استعمال کرے گا، تو اس کو انٹرنیٹ سپلائی کرنا مکروہ ہوگا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند