متفرقات >> حلال و حرام
سوال نمبر: 608034
اكسپورٹر كا انشورنس كرانا
میرا اکسپورٹ کا کام ہے ، اس میں باہر ملک کے خریدار سامان میں انشورنس کرنے بولتے ہیں کیونکہ سامان کبھی کبھی برباد ہو جاتا ہے ، سامان خریدنے والے انسورنس کا بولتے ہیں اور خود وہ پیسے دیتے ہیں، ، کیا ایسا کرنا جائزہے ؟ اگر انشورنس نہ کروایا جائے تو آڈر نہیں دیتے ، اور پوری دنیا میں تجارت میں انشورنس کا ماحول ہے ۔
جواب نمبر: 608034
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa:307-166/B-Mulhaqa=5/1443
انشورنس پالیسی بنیادی طور پرسود وقمار پر مشتمل ہوتی ہے،جس كی حرمت وقرآن وحدیث میں مصرح ہے؛ اس لیے شدید مجبوری كے بغیر انشورنس كرانا شرعا جائز نہیں ہے؛ لہذا صورت مسئولہ میں حتی الامكان آپ اس سے احتراز كریں، امپورٹ كرنے والا یعنی آرڈر دہندہ اگر خود كسی كے ذریعے كرالے تو الگ بات ہے، آپ اس كی تكمیل میں شركت كرنے سے احتراز كریں ۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند