• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 607854

    عنوان:

    سیخ کباب کھانا کیسا ہے؟

    سوال:

    امید ہے آنجناب خیر و عافیت کے ساتھ ہوں گے ، سیکھ کھانا کیسا ہے ؟ عام طور پر جانور کو ذبح کرنے کے بعد گوشت تھوڑا بہت دھودیا جاتا ہے اس کے بعد اس کو پیس کر سیکھ بنا تے ہیں بغیر دھوئے آگ میں ایسی صورت میں سیکھ کھانا کیسا ہے ؟

    جواب نمبر: 607854

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:193-176/H-Mulhaqa=5/1443

     اگر گوشت میں دم مسفوح نہ لگا ہو یا گوشت دھوکر پاک کرلیا گیا ہو تو اُسے پیس کر مختلف مصالحہ جات کے ساتھ مکس کرکے آگ پر جو سیخ کباب بنائے جاتے ہیں، وہ حلال وپاک ہیں، اُنھیں کھانا جائز ہے (مستفاد: اختری بہشتی زیور عکسی، مکمل ومدلل، ۹: ۱۰۶، عنوان: فضلات حیوانیہ کا بیان)۔

    (ودم مسفوح) من سائر الحیوانات إلا دم شھید مادام علیہ وما بقي في لحم مھزول وعروق وکبد وطحال وقلب وما لم یسل إلخ (الدر المختار مع رد المحتار، کتاب الطھارة، باب الأنجاس، ۱: ۵۲۴، ط: مکتبة زکریا دیوبند، ۲:۳۵۸ - ۳۶۰، ت: الفرفور، ط: دمشق)۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند