• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 607802

    عنوان:

    خون دینا اور لگانا کیسا ہے ؟

    سوال:

    میرا سوال یہ ہے کہ اسلام میں خون دینا اور لگانا کیسا ہے جبکہ یہ معلوم نہ ہو کہ یہ خون کس کا ہے یا کسے لگے گا (مطلب کسی غیر مسلم کا یا کسی غیر مسلم کو لگے ) بعض لوگ کہتے ہیں کہ خون دینا باعث ثواب اور صدقہ جاریہ ہے ، برائے کرم اس سلسلے میں رہنمائی فرمائیں۔ شکریہ

    جواب نمبر: 607802

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:235-141/B-Mulhaqa=5/1443

     اگر کسی مریض کو خون کی فی الواقع ضرورت ہے ، اس کے بغیر اس کی جان کو خطرہ ہوسکتا ہے یا اسے بہت پریشانی ہوسکتی ہے تو اس کے علاج کے لیے بلامعاوضہ خون دینا، اسی طرح ایسی صورت میں مریض کا خون استعمال کرنا شرعا جائز ہے ، مذکورہ صورت میں کسی کو بھی خون دیا جاسکتا ہے ؛ البتہ لیتے وقت ابتداء ًکوشش یہی ہونی چاہیے کہ خون کسی صالح مسلمان کا استعمال کیا جائے ،نہ ملے تو جو مل جائے اسی کو استعمال کرلے ۔(دیکھیں: جواہر الفقہ:7/49، زکریا) واضح رہے محض امکانی ضرورت کے لیے خون دینا یا لینا درست نہیں ہے ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند