• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 607772

    عنوان:

    سات ماہ کے حمل کو ساقط کرانا

    سوال:

    سوال : میرے ایک دوست کے بیٹے اور بیٹی کا ناجائز رشتہ تھا اس تعلق کی وجہ سے لڑکی حاملہ ہو گئی جس کا علم ماں باپ کو جب پتہ چلا اس وقت لڑکی 7مہینے کی پیٹ سے تھی، باپ نے بچا صاف کروا دیا بہن بھائی 15 سولہ سال کے ہیں، آب بتائیں اُن کا کیا کیا جائے ؟ جزاک اللہ خیر

    جواب نمبر: 607772

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 500-358/L=04/1443

     چار ماہ کے بعد بچہ میں روح ڈال دی جاتی ہے، اس کے بعد حمل ساقط کرانا کسی بھی صورت میں جائز نہیں۔ حمل ساقط کرانے کی صورت میں قتل کا گناہ ہوتا ہے؛ آپ کے دوست نے سخت ناجائز کام کیا، اس کو چاہئے کہ کثرت سے توبہ واستغفار کرے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند