• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 607751

    عنوان: ایزی پیسہ وجاز کیش لون لینے کا حکم 

    سوال:

    سوال : ٹیلی نار اور جاز کمپنی ،ایزی پیسہ اور جاز کیش کے ذریعہ. 4000/5000 کا معینہ مدت کے لئے لون دیتی ہیں اور واپسی کے وقت 400/500 اضافی واپس لیتی ہیں، اگر لون وقت پر واپس نہ ہو کچھ ٪ کے حساب اضافی چارجز بھی لیتے ہیں۔ان کا لون لینا کیسا ہے ؟

    جواب نمبر: 607751

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 488-386/B=04/1443

     اگر یہ کمپنی معینہ مدت کے لیے لون دے کر مع سود کے وصول کرتی ہے تو ایسی صورت میں ایسا لون لینا اپنے مسلمان بھائیوں کے لیے جائز نہ ہوگا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند