• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 607202

    عنوان:

    ہندوستان میں انٹرسٹ کی رقم سے فائدہ اٹھانا

    سوال:

    بینک انٹرسٹ کہاں تک جائز ہے ؟’ کیوں کہ انٹرسٹ ہر طرح سے حرام ہے ’ لیکن کہا جاتا ہے کہ ہندوستان میں بینک انٹرسٹ کا پیسہ حلال ہے اور اس کا استعمال بھی کیا جاسکتا ہے ’ بہت سے لوگ اس مسئلہ سے ناواقف ہیں ۔ اس بارے میں تھوڑی تفصیل بتائیے ۔

    جواب نمبر: 607202

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:62-42/D-Mulhaqa=4/1433

     ہندوستان میں بھی انٹرسٹ کی رقم سے فائدہ اٹھانا ناجائز ہے ۔تفصیل کے لیے دیکھیے : تحذیر الاخوان عن الربا فی الھندوستان، اشرف المطابع ، تھانہ بھون، نیز دیکھیے : امداد المفتیین، ص: ۷۰۶، دار الاشاعت ، کراچی ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند