• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 607126

    عنوان:

    بیرون ملک جانے کی غرض سے داڑھی چھوٹی کرانا

    سوال:

    حضرت ایک شخص کی داڑھی ہے ، اب وہ باہر ملک جانا چاہ رہا ہے ،لیکن داڑھی کی وجہ سے دقت آ رہی ہے بولا جا رہا کہ ایک نمبر کروا لو پھر وہاں آکر پھر رکھ لینا تو کیا وہ شخص داڑھی چھوٹی کرا سکتا ہے ،؟ حضرت جواب جلدی ارسال فرما دیں تو مہربانی ہوگی ۔

    جواب نمبر: 607126

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:350-299/L=4/1443

     جمہور علماء کے نزدیک ایک مشت داڑھی رکھنا واجب ہے اس کو کترواکرایک مشت سے کم کرانا ناجائز ہے ؛ا س لئے محض بیرون ملک جانے کے لئے داڑھی کو چھوٹی کراناجائز نہ ہوگا ۔

    کان حلق اللحیة محرما عند ائمة المسمین المجتہدین ابی حنیفة ومالک والشافعی واحمد وغیرہم-رحمہم اللہ تعالی(المنہل العذب المورود:کتاب الطہارة"اقوال العلماء فی حلق اللحیة واتفاقہم علی حرمتہ"ج:1:ص:186:ط موسسة التاریخ العربی بیروت لبنان)واما تقصیر اللحیة بحیث تصیر قصیرة من القبضة فغیر جائز فی المذاہب الاربعة(العرف الشذی،کتاب الاداب،باب ماجاء فی تقلیم الاظفار:ج/۴/ص۱۶۲/ط دارالکتب العلمیہ بیروت)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند