• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 606871

    عنوان:

    صرف لائسنس بھیجنے پر کمپنی جو پیسے دیتی ہے اس کا لینا کیسا ہے؟

    سوال:

    سوال : میری بیوی نے pharm D میں ڈگری لی ہے اور وہ ڈاکٹر آف فارسی ہے .. اس کا اسے باقاعدہ لائسنس حکومت سے ملی ہے ... پاکستان میں یہ رواج بہت عام ہے کہ فارمیسسسٹ اپنا لائسنس صیدلیہ یا فارمیسی کمپنی کو بھیج دیتی ہیں اور اس کے عوض انھیں پیسے ملتے ہیں.. یعنی میڈیکل سٹور والے کو میڈیسن خریدنے کے لئے اور فارمیسی کی دکان کھولنے کے کسی فارمیسسسٹ کا ہونا لازمی ہوتا ہے .. اس لئے فارمیسسسٹ اپنا لائسنس میڈیکل سٹور والے کو بھیجتا ہے اور اس کے عوض پیسے لیتا ہے ... کیا لائسنس بھیجنا شرعا و قانوناً جائز ہے کیا اور جو پیسہ اس سے حاصل ہو گا حلال ہو گا یا حرام؟ میں شدت سے جواب کا منتظر ہوں۔ جزاک اللہ...

    جواب نمبر: 606871

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 329-272/H=04/1443

     لائسنس کا محض بھیج دینا کوئی ایسا معاملہ نہیں کہ جس کے عوض رقم کا لین دین جائز ہو۔ پس یہ قانوناً بھی جرم ہے اور شرعاً بھی جائز نہیں، اس طرح لائسنس کے استعمال میں کذب و خداع بھی ہے اور مذہب اسلام میں اس کی ہرگز اجازت نہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند