• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 606491

    عنوان:

    صرف ڈگری جمع کرکے تنخوالینا

    سوال:

    میں نے ڈاکٹر کی تعلیم حاصل کی۔اورمیں کالج میں پڑھنا چاھتا ھوں لیکن میراذہن دواخانے کی طرف ھے اورکالج کیطرف کم ھے ۔کیا میں اپنی ڈگری کو کالج میں جمع کرکے بغیر پڑھیے تنخواہ لے سکتے ہو یا نہیں؟کیا میرے لیے تنخواہ لینا جائز ہے یا ناجائز ہے ؟ آ پ اس سوال کو قرآن و حدیث کی روشنی میں دیں۔

    جواب نمبر: 606491

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 209-99/SN=03/1443

     نہیں، صورت مسئولہ میں آپ کے لئے صرف ڈگری جمع کرکے تنخواہ لینا جائز نہ ہوگا، آپ کالج میں عملاً بھی پڑھائیں اگرچہ ایک دو گھنٹے ہی سہی، پھر اس پر جو چاہیں طے کرکے تنخواہ لیں۔ الأجیر یستحق الأجرة إذا کان فی مدة الإجارة حاضراً للعمل ․․․․ ومعنی کونہ حاضراً للعمل أن یسلم نفسہ للعمل ویکون قادراً الخ (درر الحکام فی شرح مجلة الاحکام: 1/458، المادة: 425، مطبوعة: دارالجیل، بیروت)۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند