• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 606447

    عنوان:

    حیض کی ایام میں مباشرت کرنا

    سوال:

    میری بیوی کو 7 دن پہلے ماہوار بیماری ہوء تھی۔ ساتویں دن میں نے اس سے مباشرت کی۔ لیکن اس وقت کوئی خون نہیں آرہا تھا۔ کیا آپ تفصیل سے بیان کر سکتے ہیں کہ حیض کے کن ایام میں مباشرت کرنا جائز نہیں ہے ؟

    جواب نمبر: 606447

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 212-157/H=02/1443

     اگر چھ یا سات دن ماہواری کی عادت تھی اور ماہواری کا خون حسب عادت بند ہونے کے بعد عورت نے غسل کرلیا یا اس پر ایک نماز کا وقت ماہواری ختم ہوئے گذر گیا تو اس سے مباشرت جائز ہے اگر ماہواری کی عادت آٹھ یا نو یا دس دن تھی تو ساتویں دن مباشرت ناجائز اور گناہ ہے اس سے سچی پکی توبہ اور آئندہ کے لیے اصلاح بھی واجب ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند