• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 606363

    عنوان:

    ختنہ میں کاٹی گئی کھال ایکسر سائز کے ذریعہ بڑھانے کا کیا حکم ہے؟

    سوال:

    ایک بندے کا بچپن میں ختنہ ہوگیا اور سنت ادا ہو گئی جب وہ بندہ جوان ہوا تو اس نے ختنہ میں کاٹی گئی کھال کو دوبارہ اگا لیا یعنی مختلف آلات اور ایکسرسائز سے ۔تو کیا ایسا کر سکتا تھا؟ یہ جائز ہے ؟اگر جائز نہیں تو اب اس کو کیا کرنا چاہئے ؟

    جواب نمبر: 606363

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 146-111/B=02/1443

     اس بندے کے لئے ایسا کرنا جائز نہیں تھا، لیکن اگر اس نے جوان ہونے کے بعد کاٹی گئی کھال مختلف آلات یا ایکسر سائز سے اُگالی اور اتنی زیادہ مقدار میں اُگالی کہ سپاری چھپ گئی، تو دوبارہ ختنہ کرائے، اور اگر سپاری ظاہر ہو تو پہلا ختنہ کافی ہے، دوبارہ کرانے کی ضرورت نہیں ہے۔

    اختن الصبيّ ثم طالت جلتہ، إن صار بحال تستر حشفتہ یقطع، وإلاّ فلا، کذا فی المحیط۔ (الفتاوی الہندیة: 5/412، ط: اتحاد دیوبند)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند