• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 606317

    عنوان:

    ایزی پیسہ ہیلتھ کیئر اسکیم سے فائدہ اٹھانا کیسا ہے؟

    سوال:

    جی ایزی پیسہ اکاؤنٹ والوں نے میڈیکل الاؤنسں کا آفر دیا ہے کچھ اس طرح ہے ۔ آپ 1000 ہزار روپیہ اپنے ایزی پیسہ کے کمپنی کو دے دے تو آپ کو سالانہ 35000 روپیہ کا میڈیکل الاؤنس دیا جائے گا۔ یہ 35000 روپیہ آپ کو فری دیا جائیگا کوئی واپسی نہیں ہوگی۔ لیکن آپ 15 دن کے بعد پیسے نکالیں گے ۔

    جواب نمبر: 606317

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:160-106/L=2/1443

     ایزی پیسہ اکاؤنٹ والوں کی یہ اسکیم سود اور قمار پر مشتمل ہے ؛ اس لیے اس اسکیم سے فائدہ اٹھانا جائز نہیں۔

    قال تعالی: {وَأَحَلَّ اللَّہُ الْبَیْعَ وَحَرَّمَ الرِّب} [البقرة: 275) ولا خلاف بین أہل العلم فی تحریم القمار وأن المخاطرة من القمار; قال ابن عباس: إن المخاطرة قمار وإن أہل الجاہلیة کانوا یخاطرون علی المال، والزوجة، وقد کان ذلک مباحا إلی أن ورد تحریمہ.[أحکام القرآن للجصاص ط العلمیة 1/ 398)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند