• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 606270

    عنوان:

    یوٹیوب ویڈیوز سے پیسے کمانا

    سوال:

    مفتی صاحب ! میں ایک استاد ہوں اور یوٹیوب پر فزکس، کیمسٹری اور میتھس پڑھا رہا ہوں۔ الحمداللہ! آج تک 70 لاکھ سے زیادہ لوگ میرے ویڈیوذ سے مستفید ہوچکے ہیں۔ اور ایک لاکھ سے زیادہ سبسکرائیبرز ہیں۔ جس پر میں 5 سالوں سے کام کر رہا ہوں۔ میرے سٹوڈنٹس دنیا کے ہر کونے میں موجود ہیں۔ میں جو ویڈیو بنا رہا ہوں اس میں کوئی میوزک نہیں، کسی قسم کے جاندار کی تصویر نہیں اور یہ صرف انیمیڈد شکل میں ہوتی ہیں۔ کبھی کبھار کارٹون کی تصویر کو سمجھانے کیلئے استعمال کیا جا تا ہے ۔ ان ویڈیوز سے لوگوں بہت فائدہ حاصل کر رہے ہیں۔ میں صبح سے بیٹھ کر شام یا رات تک ویوڈ پر کام کرتا ہوں یعنی فل ٹائم یوٹیبور ہوں ۔ یعنی اس میں سارا دن محنت درکار ہوتی ہیں ۔ کچھ عرصہ پہلے مجھے معلوم ہوا کہ یوٹیوب سے کمائی جائز نہیں۔ پھر میں نے وہ تمام اشتہارات کو بند کیا جو حرام ہیں۔ مثلا شراب، جوا، بینک، انشورنس، میوزک، وعیرہ۔۔ لیکن یہ اشتہارات مکمل طور پر ہمارے کنٹرول میں نہیں ہیں۔ البتہ میں نے اب ہر ویڈیو کے شروع میں یہ Disclaimer لکھنا شروع کیا کہ ہم کسی بھی حرام اشتہار کو سپورٹ نہیں کرتے ۔ اور اگر آپ کو یہ اشتہار دیکھنے کو ملے تو یا تو اس کو مکمل بند کریں یا اس کی آواز بند کریں۔ آپ کو معلوم ہیں کہ ہماری ساری کمائی اشتہارات سے ہوتی ہیں۔اب میری جو کمائی ہے اس حوالے سے گائیڈ کریں۔ اگر یوٹیوب کی کمائی ناجائز اور حرام ہے تو میں اس کام کو مکمل طور پر چھوڑ دوں گا۔ پلیز یوٹیوب کی کمائی پر میرے رہنمائی فرمائے ۔ جزاکا اللہ

    جواب نمبر: 606270

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 130-228/M=03/1443

     اگر یوٹیوب کی ویڈیو، جاندار کی تصاویر یا حرام اشتہار پر مشتمل ہے تو اس طرح کی ویڈیوز سے حاصل آمدنی، ناجائز ہے۔ انیمیڈد وکارٹونی شکل اگر جاندار کی ہے تو اس سے بھی احتراز کیا جائے۔ آپ نے اچھا کیا کہ حرام اشتہارات کو بند کرادیا، ممنوعہ تصاویر والی ویڈیوز سے بھی بچیں، اگر ویڈیو جاندار کی تصویر وحرام اشتہارات اور میوزک وغیرہ سے پاک ہو تو اس کی کمائی ناجائز نہیں، اور اگر ناجائز و خلاف شرع امور کے ارتکاب سے کلیةً بچنا دشوار ہو تو ایسے کام کو چھوڑنے کی کوشش کی جائے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند