متفرقات >> حلال و حرام
سوال نمبر: 606260
موبائل سے تصویر لینا کیسا ہے؟
اگرتصویر بنانا حرام ہے تو کیا موبائل سے تصویر لینا جائز ہے ؟ اگر گھر میں کسی کی تصویر رکھنا غلط ہے تو کیا موبائل میں تصویر رکھنا جائز ہے ؟
جواب نمبر: 606260
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa : 133-96/B=02/1443
تصویر بنانا کسی جاندار کی حرام ہے اور بہت بڑا گناہ ہے اسی طرح موبائل میں تصویر لینا بھی حرام اور گناہ کبیرہ ہے۔ اگر گھر میں تصویر رکھتا ہے یعنی نمایاں طور پر دیواروں پر لٹکاتا ہے تو یہ بھی گناہ کی بات ہے۔ حدیث شریف میں آتا ہے کہ جس گھر میں کتا یا تصویر ہو اس میں رحمت کے فرشتے داخل نہیں ہوتے ہیں۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند